Posted in Urdu Poetry on May 31, 2007 | Leave a Comment »
شبِ غم اے میرے اللہ بسر بھی ہو گی
رات ہی رات رہے گی کے سحر بھی ہو گی
میں یہ سنتا ہوں کہ وہ دنیا کی خبر رکھتے ہیں
جو یہ سچ ہے تو انہیں میری خبر بھی ہو گی
چین ملنے سے ہے ان کے نہ جدا ہونے سے
آخر اے عشق کسی طرح بسر بھی ہو گی
سیماب [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on May 31, 2007 | Leave a Comment »
اب کے ہم بچھڑے تو شائد کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے، ممکن ہے، خرابوں میں ملیں
غمِ دنیا بھی غمِ یار میں شامل کر لو
نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
تو خدا ہے، نہ [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on May 24, 2007 | 1 Comment »
بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
لوگ بے وجہ اداسی کا سب پوچھیں گے
یہ بھی پوچھیں گے کہ تم اتنی پریشاں کیوں ہو
انگلیاں اٹھیں گی سوکھے ہوئے بالوں کی طرف
اک نظر دیکھیں گے گزرے ہوئے سالوں کی طرف
چوڑیوں پر بھی کئ طنز کئے جائیں گے
کانپتے ہاتھوں پہ بھی فقرے کسے جائیں گے
لوگ ظالم [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on May 21, 2007 | 1 Comment »
مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ
مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ
میں نے سمجھا تھا کہ تو ہےتو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیرے آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے؟
تو جو مل جائے تو [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on May 17, 2007 | Leave a Comment »
گل ہوئی جاتی ہے افسردہ سلگتی ہوئی شام
دھل کے نکلے گی ابھی چشمۂ مہتاب سے رات
اور مشتاق نگاہوں کی سنی جائے گی
اور ان ہاتھوں سے مس ہوں گے یہ ترسے ہوئے ہاتھ
ان کا آنچل ہے، کہ رخسار، کہ پیراہن ہے
کچھ تو ہے جس سے ہوئی جاتی ہے چلمن رنگیں
جانے اس زلف کی موہوم گھنی [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on May 17, 2007 | Leave a Comment »
دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں
تیری آواز کے سائے، ترے ہونٹوں کے صراب
دشتِ تنہائی میں، دوری کے خس و خاک تلے
کھل رہے ہیں، ترے پہلو کے سمن اور گلاس
اٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تری سانس کی آنچ
اپنی خشبو سے سلگتی ہوئی، مدھم مدھم
دور افق پار، چمکتی ہوئی [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on May 17, 2007 | Leave a Comment »
آ کہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے
جس نے اس دل کو پری خانہ بنا رکھا تھا
جس کی الفت میں بھلا رکھی تھی دنیا ہم نے
دہر کو دہر کا [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on May 14, 2007 | Leave a Comment »
کہاں آ کے رکنے تھے راستے! کہاںموڑ تھا! اسے بھول جا
جو مل گیا اسے یاد رکھ، جو نہیں ملا اسے بھول جا
وہ تیرے نصیب کی بارشیںکسی اور چھت پہ برس گیںٔ
دلِ بے خبر میری بات سن، اسے بھول جا، اسے بھول جا
میںتو گم تھا تیرے دھیان میں، تری آس میں تیرے گمان میں
صبا کہ گئی [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on May 8, 2007 | 1 Comment »
بہت دنوں کی بات ہے
فِضا کو یاد بھی نہیں
یہ بات آج کی نہیں
بہت دنوں کی بات ہے
شباب پر بہار تھی
فضا بھی خوشگوار تھی
نہ جانے کیوں مچل پرا
میں اپنے گھر سے چل پڑا
کسی نے مجھ کو روک کر
بڑی ادا سے ٹوک کر
کہا تھا لوٹ آئے
میری قسم نہ جائے
پر مجھے خبر نہ تھی
ماحول پر نظر نہ تھی
نہ [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on May 8, 2007 | Leave a Comment »
وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوفِ خدا گیا
وہ پڑی ہیں روزِ قیامتیں کہ خیال روز جزا گیا
جو نفس تھا [...]
Read Full Post »