Posted in Urdu Poetry on June 29, 2007 | Leave a Comment »
میرے چار سو جو کھلا رہا وہ جمال تو کوئ اور تھا!
میرے خواب جس میں الجھ گئے وہ خیال تو کوئ اور تھا!
یہاں کس حساب کو جوڑتے
مرے صبح و شام بکھر گئے!
جو ازل کی صبح کیا گیاوہ سوال تو کوئ اور تھا!
جسے تیرا جان کے رکھ لیا وہ ملال تو کوئ اور تھا!
امجد اسلام امجد
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on June 28, 2007 | Leave a Comment »
اُجڑے ہوے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر
حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
اے دل تجھے دشمن کی [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on June 28, 2007 | Leave a Comment »
سرِ طاقِ جاں نہ چراغ ہے پسِ بامِ شب نہ سحر کوئی
عجب ایک عرصئہ درد ہے، نہ گمان ہے نہ خبر کوئی
نہیں اب تو کوئی ملال بھی کسی واپسی کا خیال بھی
غمِ بے کسی نے مٹادیا مرے دل میں تھا بھی اگر کوئی
تجھے کیا خبر [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on June 28, 2007 | Leave a Comment »
کہیں سنگ میں بھی ہے روشنی کہیں آگ میں بھی دُھواں نہیں
یہ عجیب شہرِ طلسم [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on June 26, 2007 | 1 Comment »
کیا خبر تھی اس طرح سے وہ جدا ہو جائے گا
خواب میں بھی اس کا ملنا خواب سا ہو جائے گا
زندگی کی قیدِغم سے کیا نکالو گے اسے
موت جب آ جائے گی تو خود رہا ہو جائے گا
دوست بن کر اس کو چاہا یہ کبھی سوچا نہ تھا
دوستی ہی دوستی میں وہ خدا ہو جائے [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on June 25, 2007 | 3 Comments »
نہ شکائیتیں نہ گلہ کرے
کوئ ایسا شخص ہوا کرے
جو میرے لئے ہی سجا کرے
مجھ ہی سے باتیں کیا کرے
کبھی روئے جائے وہ بے پناہ
کبھی بے تحاشہ اداس ہو
کبھی چپکے چپکے دبے قدم
میرے پیچھے آ کر ہنسا کرے
میری قربتیں میری چاہتیں
کوئ یاد کرے قدم قدم
میں طاویل سفر میں ہوں اگر
میری واپسی کی دعا کرے
امجد اسالام امجد
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on June 25, 2007 | 4 Comments »
میں بھول جاؤں تمہیں اب یہی مناسب ہے
مگر بھلانا بھی چاہوں تو کس طرح بھولوں
کہ تم تو پھر بھی حقیقت ہو کوئ خواب نہیں
یہاں تو دل کا یہ عالم ہے، کیا کہوں …. کمبخت
بھلا سکا نہ یہ سلسلہ جو تھا ہی نہیں
وہ اِک خیال جو آواز تک گیا ہی نہیں
وہ ایک بات جو [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on June 25, 2007 | Leave a Comment »
الفت کا جب کسی نے لیا نام تو رو پڑے
اپنی وفا کا سوچ کے انجام رو پڑے
ہر شام یہ سوال محبت سے کیا ملا
ہر شام یہ جواب کہ ہر شام رو پڑے
راہِ وفا میں ہم کو خوشی کی تلاش تھی
دو گام ہی چلے تھے کہ ہر گام رو پڑے
رونا نصیب میں [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on June 25, 2007 | Leave a Comment »
یہ نگاہِ شرم جھکی جھکی، یہ جبیں ناز دھواں دھواں
مرے بس کی اب نہیں داستاں، مرا کانپتا ہے رواں رواں
یہ تخیلات کی زندگی، یہ تصورات کی بندگی
فقط اِک فریب خیال پر مری زندگی ہے رواں دواں
مرے [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on June 25, 2007 | Leave a Comment »
خواب مرتے نہیں
خواب دل ہیں نہ آنکھیں نہ شامیں کہ جو
ریزہ ریزہ ہوئے تو بکھر جاہیںگے
جسم کی موت سے یہ بھی مر جاہیں گے
خواب مرتے نہیں
خواب تو روشنی ہیں نوا ہیں ہوا ہیں
جو کالے پہاڑوں سے رکتے نہیں
ظلم کے دوزخوں سے بھی پھکتے نہیں
روشنی اور نوا اور ہوا کے علم
مقتلوں میں پہنچ کر بھی جھکتے [...]
Read Full Post »