زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا
دنیا سے خامشی سے گزر جائیں ہم تو کیا
ہستی ہی اپنی کیا ہے زمانے کے سامنے
اک خواب ہیں جہاں میں بکھر جائیں ہم تو کیا
اب کون منتظر ہے ہمارے لئیے وہاں
شام آ گئ ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا
دل کی خلش تو ساتھ [...]
Archive for October, 2007
زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا
Posted in Urdu Poetry on October 31, 2007 | Leave a Comment »
گر مجھے اس کا یقین ہو
Posted in Urdu Poetry on October 29, 2007 | Leave a Comment »
گر مجھے اس کا یقین ہو
میرے ہمدم میرے دوست
گر مجھے اس کا یقین ہو کہ تیرے دل کی تھکن
تیری آنکھوں کی اداسی تیرے سینے کی جلن
میری دلجوئ میرے پیار سے مٹ جائے گی
گر میرا حرف تسلی
وہ دوا ہو جس سے
جی اٹھے پھر تیرا اجڑا ہوا بے نور دماغ
تیری پیشانی سے دھل جائیں گے تزلیل کے [...]
عید مبارک
Posted in Urdu Poetry on October 12, 2007 | Leave a Comment »
نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئی
Posted in Urdu Poetry on October 9, 2007 | Leave a Comment »
نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئی
تم آشنا تھے تو تھیں آشنائیاں کیا کیا
جدا تھے ہم تو میسر تھی قربتیں کتنی
بہم ہوئے تو پڑی ہیں جدائیاں کیا کیا
پہنچ کے در پہ ترے کتنے معتبر ٹھرے
اگرچہ رہ میں ہوئیں جگ ہنسائیاں کیا کیا
ہم ایسے سادہ دلوں کی نیاز مندی سے
بتوں نے کی ہیں جہاں [...]
محبت
Posted in Urdu Poetry on October 8, 2007 | Leave a Comment »
لوگوں کی محبت
بہت سی شکلوں میں بٹی ہوئ ہے
جن میں اکثر باغ میں اگی ہوئ
اس گھاس کی مثال ہیں،
جس میں پھول آتے ہیں نہ پھل!
بہت سی محبتیں ان راحتوں کی مثال ہیں
جو بہت کم میسر آتی ہیں
عیش کوش کے لئے محبت پوشیدہ
افعی کو طرح ہے
جو موقع ملتے ہی ڈس لے گا!
جسم اسے لجہ لذات میں [...]
تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو
Posted in Urdu Poetry on October 8, 2007 | Leave a Comment »
تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو
تمہیں ان کی قسم یہ دکھ یہ حیرانی مجھے دے دو
میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے
کوئ دن کے لئے اپنی نگہبانی مجھے دے دو
یہ مانا میں کسی قابل نہیں ہوں ان نگاہوں میں
برا کیا ہے اگر اس دل کی ویرانی مجھے دے دو
ساحر [...]