Posted in Urdu Poetry on December 11, 2007 | Leave a Comment »
عشق فنا کا نام ہے
عشق میں زندگی نہ دیکھ
جلوہ آفتاب بن
زرُے میں روشنی نہ دیکھ
شوق کو رہنما بنا
جو ہو چکا کبھی نہ دیکھ
آگ دبی ہوئ نکال
آگ بجھی ہوئ نہ دیکھ
تجھ کو خدا کا واسطہ
تو میری زندگی نہ دیکھ
جس کی سحر بھی شام ہو
اس کی سیاہ شوئ نہ دیکھ
جگر مراد آبادی
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on December 11, 2007 | Leave a Comment »
میرے لیے تو حرفِ دعا ہو گیا وہ شخص
سارے دکھوں کی جیسے دوا ہو گیا وہ شخص
میں آسماں پہ تھا تو زمیں کی کشش تھا وہ
اترا زمیں پر تو ہوا ہو گیا وہ شخص
میں اس کا ہاتھ دیکھ رہا تھا کہ دفعتاّ
سمٹا، سمٹ کے رنگِ حنا ہو گیا وہ شخص
پھرتا ہے لے کے آنکھ کا [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on December 6, 2007 | 2 Comments »
کٹ ہی گئ جدائ بھی کب یوں ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے میرے بھی دن گزر گئے
تو بھی کچھ اور اور ہے ہم بھی کچھ اور اور ہیں
جانے وہ تو کدھر گیا، جانے وہ ہم کدھر گئے
راہوں میں ہی ملے تھے ہم راہیں نصیب بن گئیں
تو بھی نہ اپنے گھر گیا ہم [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on December 3, 2007 | Leave a Comment »
آج رات سازِ درد نہ چھیڑ
دکھ سے بھرپور دن تمام ہوئے
اور کل کی خبر کسے معلوم ؟
دوش و فردا کی مٹ چکی ہے حدود
ہو نہ ہو اب سحر، کسے معلوم ؟
زندگی ہیچ ! لیکن آج کی رات
ایز دیت ہے ممکن آج کی رات
آج کی رات سازِ درد نہ چھیڑ
اب نہ دُہرا فسانہ ہائے الم
اپنی قسمت [...]
Read Full Post »
Posted in Urdu Poetry on December 3, 2007 | Leave a Comment »
روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام
دہکا ہوا ہے آتش گل سے چمن تمام
حیرت غرور حسن سے شوخی سے اضطراب
دل نے بھی تیرے سیکھ لیئے ہیں چلن تمام
اللہ رے جسم یار کی خوبی کہ خود بخود
رنگینیوں میں ڈوب گیا پیراہن تمام
دیکھو تو چشم ِ یار کی جادو نگاہیاں
بے ہوش اک نظر میں ہوئ انجمن تمام
شیرنی [...]
Read Full Post »